امریکی ڈرون چین سے ملحقہ متنازعہ جزائر کی نگرانی کرینگے: جاپان سے معاہدہ

امریکی ڈرون چین سے ملحقہ متنازعہ جزائر کی نگرانی کرینگے: جاپان سے معاہدہ

ٹوکیو (این این آئی) امریکہ اور جاپان نے مستقبل کے تقاضوں کے پیشِ نظر اپنے دفاعی اتحاد کی تجدید نو اور اس کی نئی خطوط پر استواری پر اتفاق کیا ہے۔ اس معاہدے کے تحت امریکہ جاپان کو خطرات سے آگاہی کے خودکار نظام سے لیس ایک جدید ریڈار نظام دے گا۔ مشرقی چین کے ساتھ متنازعہ جزائر کی فضائی نگرانی بھی شروع کر دی جائے گی ۔