افغانستان: سابق جہادی رہنما عبدالرب رسول صدارتی الیکشن لڑیں گے

افغانستان: سابق  جہادی رہنما عبدالرب رسول صدارتی الیکشن لڑیں گے

کابل (اے پی پی‘ اے ایف پی) افغانستان کے سابق جہادی رہنما عبدالرب رسول سیاف اگلے سال ہونے والے صدارتی انتخابات میں حصہ لیں گے۔ سابق جہادی رہنما نے 5اپریل 2014ءکو ہونے والے صدارتی انتخابات کیلئے خود کو الیکشن کمیشن رجسٹرڈ کرا دیا ہے۔ عبدالرب رسول نے سابق سویت یونین کے خلاف جنگ میں حصہ لیا اور بعدازاں انہوں نے طالبان جنگجوﺅں کے خلاف سخت مزاحمت کی۔ وہ اسامہ بن لادن سے بھی ملاقاتیں کرتے رہے۔ عبدالرب نے کہا ہم قومی وحدت کیلئے کام کریں گے۔ ہمارا کوئی ذاتی ایجنڈا نہیں ہے۔قوم کے زخموں پر مرہم رکھنے آیا ہوں۔