کابل: زندہ جلائی گئی خاتون کے مقدمہ کی سماعت کا دوسرا روز، قتل کی ویڈیو دکھائی گئی

کابل (رائٹرز) افغانستان میں مشتعل ہجوم کے ہاتھوں زندہ جلائی گئی 27سالہ خاتون فرخندہ کے قتل کی ویڈیو عدالت میں دکھائی گئی، دوسرے روز بھی ملزموں کے خلاف اس مقدمہ کی سماعت ہوئی، جج نے پراسیکیوٹر سے کہا کہ موبائل فون سے بنائی فرخندہ کے قتل کی ویڈیو چلائی جائے۔