نیپال میں ہلاک ہونے والوں کی تعداد 7200 ہو گئی، 14024 افراد زخمی

کٹھمنڈو (نیٹ نیوز + ایجنسیاں) نیپالی حکام کے مطابق زلزلے کے نتیجے میں ہلاکتوں کی تعداد 7200 سے تجاوز کر گئی ہے۔ شدید متاثرہ دور دراز کے علاقوں میں امدادی ٹیمیں پہنچنا شروع ہو گئی ہیں جہاں محصور لاتعداد افراد اب بھی امداد کے منتظر ہیں۔ آفٹر شاکس میں 1400 سے زائد افراد کی ہلاکت کی خبر ملی تھی۔ اطلاعات کے مطابق 14024 افراد زخمی ہیں۔ شدید متاثرہ علاقوں تک رسائی ممکن بنائی جارہی ہے۔ خیال ہے کہ اقوام متحدہ میں فلاحی کاموں کی سربراہ ویلری اموس کے مطابق نیپالی حکومت کی ذمہ داری ہے کہ وہ امدادی سامان کی کسٹم کلیئرنس تیز کرے بین الاقوامی برادری کی جانب سے روانہ کی جانے والی امداد کی ایک بڑی مقدار کٹھمنڈو ائرپورٹ پر کسٹم کلیئرنس نہ ہونے کی وجہ سے پھنسی ہوئی ہے۔
نیپال/زلزلہ/امدادی کارروائیاں