نیپال میں زلزلہ متاثرین کیلیے قائم پاکستانی آرمی کے میڈیکل کیمپ میں دوسرا بچہ پیدا ہوا ہے

نیپال میں زلزلہ متاثرین  کیلیے قائم پاکستانی آرمی کے میڈیکل کیمپ  میں دوسرا بچہ پیدا ہوا ہے

کھٹمنڈو میں قائم پاکستانی آرمی کے فیلڈ  میڈیکل ہسپتال میں  پچپن افراد پر مشتمل عملہ کام کر رہا ہے،جس میں لیڈی ڈاکٹرز بھی شامل ہیں ،گزشتہ روز اس ہسپتال میں زلزلے سے متاثرہ ایک ایسی حاملہ کے یہاں بیٹا پیدا ہوا جو زلزلے میں اپنے گھرانے کے بیشتر افراد کھو چکی ہے اور اس کا شوہر شدید زخمی ہے ،خاتون کو پاکستانی  فیلڈ میڈیکل ہسپتال میں داخل کرایا گیا تھا جہاں اس نے ایک بیٹے کو جنم دیا ہے ،بچے کی پیدائش پر خوشی سے نہال ماں اور دیگر اہل خانہ نے اس کا نام پاکستان رکھا ہے ،خاتون کا کہنا ہے کہ یہ نام پاکستانیوں کی نیپال میں خدمات اور ان کے پیار کا اعتراف ہے ،فیلڈ ہسپتال میں پیدا ہونیوالا یہ دوسرا بچہ ہے