مصر: 2افراد کی تشدد سے ہلاکت، پولیس کرنل، 13 اہلکاروں اور ڈاکٹر کو سزائیں

قاہرہ (اے ایف پی) 2006ء میں 2افراد کو تشدد کر کے ہلاک کرنے کے کیس میں مصری عدالت نے 14پولیس اہلکاروں اور ایک ڈاکٹر کو سزائیں سنا کر جیل بھیج دیا، ایک کرنل کو 3اور 13پولیس اہلکاروں اور ڈاکٹر کو ایک ایک برس سزا دی گئی ہے، اپیل نہیں کی جا سکے گی۔