شام: سکول پر بیرل بم سے حملہ، ٹیچر،4 طلبا سمیت7 جاں بحق، متعدد زخمی

شام: سکول پر بیرل بم سے حملہ، ٹیچر،4 طلبا سمیت7 جاں بحق، متعدد زخمی

دمشق (اے یف پی) شامی صوبہ حلب کے نواحی علاقے میں طیارے نے سکول پر بیرل بم گراد یا جس کے سبب ایک ٹیچر 4 طلبا سمیت 7 افراد جاں بحق اور متعدد زخمی ہوگئے۔ غینی شاہدین نے بتایا سیف الدعوۃ ضلع میں یہ سکول ہے جب بچے میدان میں کھیل رہے تھے تو بم گرایا گیا۔ عمارت ملبے کا ڈھیر بن گئی یاد رہے ایسے حملوں اور دھماکوں کے سبب گزشتہ ماہ 100 سکول بند کر دئیے گئے تھے۔ ادھر یونیکو نے شامی صحافی اور انسانی حقوق کے کارکن مازن درویش کو جو 3 برس سے جیل میں ہی سالانہ پریس فریڈم پرائز دینے کا اعلان کیا ہے۔