تائیوان کے سینئر سیاسی رہنما آج چینی صدر سے ملاقات کرینگے

بیجنگ (اے پی پی) تائیوان کے اعلیٰ سینئر سیاسی رہنما ایرک چْو آج چینی صدر سے ملاقات کرینگے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق تائیوان کی حکمران سیاسی جماعت کے سربراہ ایرک چْو چینی صدر شی جِن پنگ سے ملاقات کرنے والے ہیں۔ وہ اِسی ویک اینڈ پر بیجنگ منعقدہ ٹریڈ فورم میں شرکت کے لیے چین پہنچے ہیں۔ 2008 کے بعد سے وہ چین کا دورہ کرنے والے تائیوان کے پہلے سینیئر سیاستدان ہیں۔ دورے کے دوران چین کے تجویز کردہ سرمایہ کاری بنک میں تائیوان کی شمولیت کا موضوع بھی ایجنڈے میں شامل ہے۔