اسحاق ڈار کی آذربائیجان کے صدر اور وزیر خزانہ سے ملاقات‘ کشمیر‘ نگورنور کاراباخ پر ایکدوسرے کی حمایت جاری رکھنے پر اتفاق‘ امریکی وفد بھی ملا

اسحاق ڈار کی آذربائیجان کے صدر اور وزیر خزانہ سے ملاقات‘ کشمیر‘ نگورنور کاراباخ پر ایکدوسرے کی حمایت جاری رکھنے پر اتفاق‘ امریکی وفد بھی ملا

باکو (آن لائن) وزیر خزانہ سینیٹر اسحاق ڈار نے آذربائیجان کے صدر الہام علیوف سے ملاقات کی جس میں کشمیر اور نگارنور کاراباخ کے مسئلے پر دونوں ملکوں نے ایک دوسرے کی حمایت جاری رکھنے پر اتفاق کیا۔ ملاقات میں دو طرفہ تعلقات بین الاقوامی اور خطے کی صورتحال پر بھی تبادلہ خیال کیا۔ وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے کہا کہ دونوں ملکوں کے درمیان ہونے والے معاہدے سے ترقی کی نئی راہیں کھلیں گی۔ اسحاق ڈار نے آذر بائیجان کے اپنے ہم منصب سمیر رئوف شریف سے بھی ملاقات کی جس میں دونوں وزراء خزانہ نے مختلف شعبوں میں بڑھتے ہوئے دوطرفہ تعاون کا جائزہ لیا اور اطمینان کا اظہار کیا۔ علاوہ ازیں وزیر خزانہ اسحاق ڈار سے ایشیائی ترقیاتی بینک کے اجلاس میں شریک امریکی وفد نے بھی ملاقات کی جس میں پاکستان کی اقتصادی صورتحال پر بات چیت کی گئی۔ امریکی وفد نے مختصر مدت میں پاکستان کی اقتصادی بحالی کی تعریف کی۔