’’مسجد میں خودکش دھماکہ‘‘ 16 ملزموں کی گرفتاری‘ سعودی عرب کا معلومات دینے والے کیلئے 50 لاکھ ریال انعام کا اعلان

ریاض (رائٹرز+آن لائن) سعودی عرب نے مسجد میں خودکش دھماکے میں ملوث 16 افراد کی گرفتاری میں معاونت اور معلومات دینے والے کیلئے 50 لاکھ ریال انعام کا اعلان کیا ہے۔ وزارت داخلہ کے ترجمان نے کہا مستقبل میں حملوں سے متعلق آگاہ کرنے والے کو بھی 70 لاکھ ریال دئیے جائینگے۔ ریاستی ٹیلی ویژن پر جاری بیان میں مراعات کا فراہمی کا اعلان مساجد میں 2 خودکش حملوں کے بعد سامنے آیا ہے ۔میڈیا رپورٹ کے مطابق وزارت داخلہ نے ان سولہ مشتبہ افراد کے مختصر تعارف کے ساتھ تصاویر بھی جاری کی ہیں ۔ان مطلوب افراد کے نام یہ ہیں : سعید فلاح عائض ال رشید ، فیصل محمد سعید الزہرانی ، سویلم الہادی الرویلی ، ابراہیم یوسف ابراہیم الوزان ، عبد الہادی معیض ، عبد الہادی القحطانی عبد الرحیم عبد اللہ بن عمر المطلق ، احمد سالم احمد الحلیف الغامدی ، محمد عوض سعید الفہمی الزہرانی ، ہشام فہد محمد الخضیر ، حسن محمد الویباری الشمری ، سلطان عبد العزیز الشہری ، محسن محمد محسن العتیبی ، بسام منصور احمد الیحییٰ ، عبد الرحمان محمد علی البکری الشہری ، محمد سلیمان رحیان الصقری اور حسن فرج محمد القحطای ۔ یہ تمام افراد سعودی شہر ی ہیں ۔