چین : ’’جہاز حادثہ‘‘ مزید 13 لاشیں برآمد، ہلاکتیں 18 ‘سینکڑوں افراد کے بچنے کا امکان معدوم

چین : ’’جہاز حادثہ‘‘ مزید 13 لاشیں برآمد، ہلاکتیں 18 ‘سینکڑوں افراد کے بچنے کا امکان معدوم

بیجنگ (بی بی سی +اے پی پی) چین کے جنوبی دریا یانگ زے میںبحری جہازکے حادثے میں لاپتہ ہونے والے سینکڑوں افراد کے زندہ بچ جانے کے امکانات معدوم ہو گئے۔ رپورٹ کے مطابق حادثے کے وقت جہاز پر 450 افراد سوار تھے، جن میں سے 4 سوسے زائد افراد ابھی تک لاپتہ ہیں جنکی تلاش کا کام تا حال جاری ہے۔ ریسکیو آپریشن تیز کر دیا گیا ہے۔ چین کے سرکاری میڈیا کے مطابق اب تک 18 افراد کے ہلاک ہونے کی تصدیق ہو چکی ہے۔ مزید 13 لاشیں مل گئیں۔ ٹرانسپورٹ کے وزیر یانگ چونتانگ نے کہا: ’یہ وقت کے ساتھ مقابلہ ہے۔ جب تک تھوڑی بھی امید باقی ہے ہم سو فی صد کوشش کرتے رہیں گے اور ہار نہیں مانیں گے۔ چینی حکام نے کہا: ’وہاں پھنسے ہوئے لوگوں کو بچانے کے لیے ہم ہر ممکنہ اقدام کرنے کے لیے تیار ہیں۔ چاہے وہ زندہ ہوں یا مردہ ہوں ہم ان سے اپنے عزیزوں کا سا سلوک کریں گے۔