چیف آرگنائزر اورسیز الائنس فورم ندیم اختر کا دورہ برمنگھم، کارکنوں سے ملاقاتیں

چیف آرگنائزر اورسیز الائنس فورم ندیم اختر کا دورہ برمنگھم، کارکنوں سے ملاقاتیں

لندن (نامہ نگار) پاکستان اوورسیز الائنس فورم کے چیف آرگنائزر مہر ندیم اختر نے اپنے وفد، مہر جمشید اور Hays سے نامزد پاکستانی شخصیت پی او اے ایف کے سرکردہ رہنما حاجی ریاض کے ہمراہ برمنگھم کا دورہ کر کے کارکنان سے ملاقاتیں کیں اور ان کے مسائل سے آگاہی حاصل کی۔ انہوں نے کہا کہ حکومت پنجاب کے ادارے اوورسیز کمشن اور اس کے کمشنر نے اوورسیز کے مسائل کے حل کے لئے دن رات جدوجہد کر کے اوورسیز پاکستانیوں کا سربلند کر دیا ہے۔ ان کے مسائل میں دلچسپی لے کر یہ ثابت کر دیا ہے کہ اوورسیز کمشن دراصل اوورسیز کا حقیقی ادارہ ہے۔ عوام اوورسیز کمشن کو کامیاب بنانے میں اس کے ساتھ تعاون بڑھائیں۔ افضال بھٹی کے ساتھ کندھے سے کندھا ملائیں۔ دریں اثناء وفد نے ’’نادرا‘‘ ٹیم سے ملاقات کر کے انہیں برطانیہ میں مقیم پاکستانیوں و کشمیری کے مسائل سے آگاہ کیا۔ چیئرمین یوسف مبین نے کہا عوام کو جلد کارڈز جاری کئے جائیں گے۔