لندن: ملازمت کے پہلے ہی روز پاکستانی شہری ٹریفک حادثہ میں جاں بحق، ساتھی زخمی

لندن (نوائے وقت رپورٹ) لندن کے علاقے ہیرو میں ٹریفک حادثے میں پاکستانی شہری زوہیب نسیم انور جاں بحق اور ساتھی زخمی ہو گیا۔ زوہیب کو لندن میں تعلیم مکمل کرنے کے بعد گزشتہ روز ہی نوکری ملی تھی۔ زوہیب نسیم 4سال قبل پاکستان سے برطانیہ گئے تھے۔