صدر اوباما نے نیشنل سکیورٹی ایجنسی کے اختیارات میں کمی کی منظوری دیدی

واشنگٹن(اے این این) اوباما نے نیشنل سکیورٹی ایجنسی کے شہریوں کے فون ریکارڈ کرنے کے اختیارات کم کرنے کے قانون پر دستخط کر دیئے ، بل کو سینٹ نے 67 کے مقابلے میں 32 ووٹوں سے پاس کیا تھا۔اب فون کالز کا ذخیرہ رکھنے کا اختیار این ایس اے کی جگہ ٹیلی کام اداروں کو ہو گا۔