تاریخی سومنات مندر میں مسلمانوں، عیسائیوں کے جانے پر پابندی، اجازت نامہ لینا ہوگا

نئی دہلی (نیوز ڈیسک) بھارتی ریاست گجرات کے تاریخی سومنات مندر میں داخلے کیلئے غیر ہندوئوں کو اب پہلے اجازت نامہ لینا پڑے گا۔ ایک بھارتی اخبار کے مطابق ضلع گیر سومنات میں واقع اس بڑے پرانے مندر کی انتظامیہ نے سیاحوں کی بڑھتی تعداد کے پیش نظر صورتحال پر کڑی نظر رکھنے کیلئے انگریزوں یورپی عیسائیوں مسلمانوں اور دیگر غیر ہندو افراد کیلئے مندر میں جانے کا اجازت نامہ حاصل کرنے کی پابندی عائد کردی۔ مندر دیکھنے کے متلاشی افراد کو مندر کے دفتر جاکر جنرل منیجر سے اجازت نامہ لینا ہوگا۔ واضح رہے کہ سومنات مندر وہی تاریخی مندر ہے جسے عظیم مسلمان بادشاہ محمود غزنوی نے افغانستان سے آکر فتح کیا تھا۔ یہ مندر پورے بھارت میں ہندو قوم کے فخر اور طاقت کی علامت سمجھا جاتا تھا۔