افغانستان میں آپریشن کلین اپ، جھڑپیں، 43 طالبان اور 2 فوجی ہلاک

کابل (اے پی پی) افغانستان میں کلین اپ آپریشن کے دوران 43 جنگجو طالبان ہلاک جبکہ 2فوجی بھی مارے گئے۔ دفاع کے ترجمان جنرل ظہیر نے کہا جنگجوئوں کے خلاف آپریشن میں 2 فوجی مارے گئے ہیں تاہم انہوں نے اس بارے میں مزید نہیں بتایا۔ دریں اثناء وزارت داخلہ نے ایک بیان میں کہا ہے سیکورٹی فورسز نے یہ آپریشن قندوز ‘ بدخشاں ‘ بغلان ‘ قندہار ‘ پکتیا‘ بلخ ‘ فرح اور کنٹر صوبے میں کئے۔ جس میں بارودی سرنگوں کو ناکارہ بنایا گیا۔