چنائی: بھارتی فوجیوں نے آم توڑنے پر نوجوان کو قتل کردیا

نئی دہلی (ریڈیو مانیٹرنگ) بھارت کے شہر چنائی (مدراس) میں فوجیوں نے آدم توڑنے کے لئے ممنوعہ علاقے میں داخل ہونے والے 13 سالہ نوجوان کو فائرنگ کرکے مار ڈالا۔ پولیس کے مطابق 13 سالہ دلشان چنائی سنٹرل سٹیشن کے قریب آرمی کنٹونمنٹ کی ممنوعہ گراﺅنڈ میں غلطی سے داخل ہو گیا بھارتی فوجیوں نے اس سے کچھ پوچھ گچھ کئے بغیر اس پر فائرنگ کر دی لڑکے نے ہسپتال میں دم توڑ دیا۔ اہل علاقہ نے بھارتی فوجیوں کی اس درندگی پراحتجاجی مظاہرہ کیا۔ پولیس نے مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کر دی ہے۔
نوجوان قتل کر دیا