حملہ کیا تو امریکی فوجی اڈوں کو نشانہ بنایا جائیگا : ایران

تہران (اے پی پی) ایران نے حملے کی صورت میں خطے میں موجود امریکی فوجی اڈوں کو نشانہ بنانے کی دھمکی دی ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق ایران کی پارلیمنٹ میں دفاعی کمیٹی کے سربراہ غلام رضا کرامی نے بتایا کہ اگر امریکہ نے ایران پر حملے کی غلطی کی تو اس کے رد عمل میں ایران خطے میں امریکی فوجی اڈوں کو تباہ کردے گا۔ انہوں نے کہا کہ مشرق وسطیٰ اور خطے کے دیگر حصوں میں امریکی فوجی اڈے ایران کے میزائل کی رینج میں ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہمیں امید ہے کہ اس طرح کی غلطی کا ارتکاب نہیں کرے گا بصورت دیگر اسے اپنی غلط پالیسیوں کا خمیازہ بھگتنا ہوگا۔ انہوں نے خطے کے ممالک میں امریکی پالیسیوں پر بھی تنقید کی۔
ایران