تھائی لینڈ میںوزیراعظم ابھیجیت ویجا جیوا کے مستعفی ہونے کے بعد اتحادی حکومت کے قیام کا اعلان کیا گیا ہے، سابق وزیراعظم تھاکسن کی بہن ینگ لوک ملک کی نئی سربراہ ہونگی۔

تھائی لینڈ میںوزیراعظم ابھیجیت ویجا جیوا کے مستعفی ہونے کے بعد اتحادی حکومت کے قیام کا اعلان کیا گیا ہے، سابق وزیراعظم تھاکسن کی بہن ینگ لوک ملک کی نئی سربراہ ہونگی۔

گزشتہ روز ہونے والے عام انتخابات میں بد ترین شکست کے بعد نتائج تسلیم کرتے ہوئے وزیراعظم ابھیجیت ویجا جیوا نے عہدہ چھوڑ دیا ہے جس کے بعد پھیو پارٹی کی وزیراعظم کے منصب کی امیدوار اورسابق وزیراعظم کی بہن ینگ لوک نے بنکاک میں پریس کانفرنس کے دوران اعلان کیا کہ انتخابات میں حصہ لینے والی حزب اختلاف کی پانچ اتحادی پارٹیاں ملکر حکومت قائم کریں گی۔پھیو پارٹی نےملکی پارلیمنٹ کی پانچ سومیں سےدوسوتریسٹھ نشستوں پر کامیابی حاصل کی ہےجبکہ مستعفی ہونے والےوزیراعظم ابھیجیت ویجاجیوا کی ڈیموکریٹک پارٹی محض ایک سو تریسٹھ نشستیں حاصل کر سکی ہے۔ تھائی لینڈ میں پونے چار سو نشستوں کیلئے ووٹنگ ہوتی ہے جبکہ بقیہ سیٹیں منتخب پارٹیوں میں تقسیم کی جاتی ہیں اور منتخب نمائندے نئے ارکان کا پارٹی کی بنیاد پر انتخاب کرتے ہیں۔