بھارت میں تمام سیاسی جماعتیں کرپشن کے خاتمے کے لیے قانون سازی پرمتفق ۔

بھارت میں تمام سیاسی جماعتیں کرپشن کے خاتمے کے لیے قانون سازی پرمتفق ۔

بھارت میں وزیراعظم منموہن سنگھ کی زیرصدارت وزیراعظم ہاؤس میں کل جماعتی کانفرنس کا انعقاد کیا گیا جس میں تمام جماعتیں کرپشن کو روکنے کےلیے سخت، موثر اورتیزرفتارقانون سازی پرمتفق ہوگئیں۔ کانفرنس میں شریک سیاسی جماعتوں نے اتفاق کیا کہ انسداد بدعنوانی کا بل پارلیمنٹ کے مون سون سیشن میں پیش کیا جائے گا اورپارلیمنٹ کی بالا دستی کو قائم رکھتے ہوئے کرپشن کے خلاف اقدامات کیے جائیں گے۔ تاہم کانفرنس میں چند شقوں پرسیاسی پارٹیوں کے مابین اختلاف بھی رہا۔ بھارتی۔ وزیراعظم منموہن سنگھ کا کہنا تھا کہ کرپشن ایک سنگین مسئلہ بن چکا ہے۔ جس کے خاتمے کے لیے موثراقدامات انتہائی ضروری ہیں۔ کانفرنس میں کانگریس کی صدرسونیا گاندھی، بی جے پی کے سربراہ ایل کے ایڈوانی اورملک کی چھوٹی بڑی اورعلاقائی جماعتوں کے رہنماؤں نے شرکت کی۔ واضح رہے کہ بھارت میں سماجی تنظیموںاورسول سوسائٹی کی جانب سے کرپشن کے خاتمے کے لیے بھوک ہڑتالی کیمپ اوراحتجاجی مظاہروں کے بعد ملک کی تمام جماعتیں حرکت میں آئی ہیں۔