برطانیہ اگلے سال کے آخر تک اپنے 8سو فوجی افغانستان سے واپس بلا لے گا

لندن ( اے ایف پی+ثناءنیوز ) برطانوی جریدے سنڈے ٹائمز کے مطابق برطانیہ اگلے سال کے آخر تک اپنے آٹھ سو فوجیوں کو افغانستان سے واپس بلا لے گا۔ دس برسوں میں افغان جنگ میں 374 برطانوی فوجی مارے جا چکے ہیں۔ دوسری جانب جرمنی نے بھی رواں برس کے اختتام تک اپنے پانچ سو فوجیوں کو واپس بلانے کا اعلان کیا ہے۔ اس وقت چار ہزار آٹھ سو کے قریب جرمن فوجی افغانستان میں تعینات ہیں۔ ان ملکوں کی طرف سے فوجیوں کی واپسی کا اعلان صدر باراک اوباما کے اس اعلان کے بعد سامنے آیا ہے، جس میں انہوں نے آئندہ برس کے آخر تک 33 ہزار فوجیوں کے انخلاءکی بات کی تھی۔
سنڈے ٹائمز