کینیا: گھر بیٹھے تنخواہ لینے والے سرکاری ملازمین کی تلاش شروع
نیروبی (آن لائن)کینیا نے تمام سرکاری ملازموں کی بائیومیٹرک رجسٹریشن شروع کر دی ہے۔ اس مہم کا مقصد سرکاری اداروں سے ’گوسٹ ورکرز‘ (جعلی ملازمین) یا بغیر کام کئے تنخواہیں وصول کرنے والے لوگوں کو نکالنا ہے۔ ایک سرکاری بیان میں کہا گیا ہے کہ وہ ملازم جو اگلے دو ہفتوں تک اپنے آپ کو رجسٹر نہیں کروائیں گے انہیں تنخواہیں نہیں دی جائیں گی۔