ہیلری کلنٹن نے پشاور دھماکے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ ان حملوں سے پاکستان اور امریکا کے تعلقات پر کوئی اثر نہیں پڑے گا

خبریں ماخذ  |  خصوصی رپورٹر
ہیلری کلنٹن نے پشاور دھماکے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ ان حملوں سے پاکستان اور امریکا کے تعلقات پر کوئی اثر نہیں پڑے گا

ایشیا ٹور کے موقع پر انڈونیشیا کے دارالحکومت جکارتہ کے دورے کے دوران کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے امریکی وزیر خارجہ ہیلری کلنٹن نے پشاور میں امریکی قونصلیٹ کی گاڑی پر حملے

اور دو امریکی شہریوں کے زخمی ہونے کی شدید الفاظ میں مذمت کی۔انہوں نے مزید کہا کہ حملے میں زخمی ہونے والے امریکی اور پاکستانی شہریوں کی صحت يابی کیلئے دعا گو ہیں۔ اس قسم کے بزدلانہ حملے پوری دنیا کو متاثر کر رہے ہیں تاہم پاک امریکا دیرپا تعلقات پر اثرانداز نہیں ہوسکتے۔ ادھر دھماکے کے فوری بعد ترجمان امریکی محکمہ خارجہ نے اپنے بیان میں کہا کہ دھماکے میں کوئی امریکی اہلکار ہلاک نہیں ہوا۔