مصر : 70 جرنیلوں کو ریٹائر کرنے کا اعلان/ اسرائیل کیلئے عاطف سلیم سفیر تعینات

مصر : 70 جرنیلوں کو ریٹائر کرنے کا اعلان/ اسرائیل کیلئے  عاطف سلیم  سفیر تعینات

قاہرہ (بی بی سی + نوائے وقت رپورٹ) مصری حکومت نے 70 جرنیلوں کو ریٹائر کرنے کا اعلان کر دیا جبکہ 6 جرنیل ایم اصار‘ مختار الملعیٰ‘ محمد انصر‘ فواد عبدالحئی‘ ایم امارہ اور ممدو شاہین سپریم کونسل آف آرمڈ فورسز میں اپنے عہدوں پر کام کرتے رہیں گے۔ یہ اقدام صدر مرسی کی جانب سے نئے چیف آف سٹاف اور وزیر دفاع کی تعیناتی کے 2 ہفتے بعد سامنے آیا ہے۔ فیلڈ مارشل طنطاوی اور جنرل عنان صدر کے مشیر کے طور پر بدستور فرائض انجام دیتے رہیں گے۔ تجزیہ کاروں کے مطابق مذکورہ ایشو پر سپریم کونسل کے ارکان سے مشاورت کرنی چاہئے تھی۔ صدر مرسی فوج پر تسلط قائم کر رہے ہیں۔ میڈیا کے مطابق اسرائیل کیلئے یاسر ہدیٰ کی جگہ عاطف سلیم کو سفیر تعینات کیا جائے گا۔