باون سالہ شہزادہ اینڈریونےرسی کی مدد سے یورپ کی بلند ترین عمارت سےنیچے اترنے کاکارنامہ انجام دے کرسب کوحیران کردیا

خبریں ماخذ  |  خصوصی رپورٹر
باون سالہ شہزادہ اینڈریونےرسی کی مدد سے یورپ کی بلند ترین عمارت سےنیچے اترنے کاکارنامہ انجام دے کرسب کوحیران کردیا

ڈیوک آف یارک نے لندن میں واقع دی شارڈسکائی سکریپرکی ستاسی ویں منزل سے زمین پر پہنچنے کا فاصلہ ایک گھنٹے میں طے کیا،باون سالہ شہزادہ اینڈریونے دلیری کا مظاہرہ تعلیم کے شعبے کے لئے چندہ اکھٹاکرنے کے لئے کیا،کمر سے رسی باندھےسات سو پچاسی فٹ کی بلندی سے نیچے اترنے پر شہزادے کا کہنا تھا کہ یہ ایک انتہائی خطرناک کام تھااوروہ اسے دوبارہ نہیں دہرائیں گے،غیرملکی میڈیا کے مطابق شہزادے کے اس کارنامے پردولاکھ نوے ہزارپاؤنڈکی رقم خیراتی ادارے کوملے ہیں۔