آبدوز سکینڈل میں سرکوزی نے کمیشن نہیں لیا: سابق فرانسیسی اہلکار

آبدوز سکینڈل میں سرکوزی نے کمیشن  نہیں لیا: سابق فرانسیسی اہلکار

پیرس (نوائے وقت رپورٹ) پاکستان سے آگسٹا آبدوزوں کے معاہدے میں نکولس سرکوزی نے کمیشن نہیں لیا۔ فرانسیسی حکومت کی سابق ایک خاتون اہلکار نے وزارت بجٹ میں تفتیش کاروں کے سامنے بیان میں انکشاف کیا ہے کہ اس وقت کئی حکومتی ارکان پاکستان سے معاہدے کے مخالف تھے اور خاص طور پر اس وقت کے وزیر اکانومی اور وزیر بجٹ سرکوزی پاکستان سے معاہدے کے مخالف تھے۔ معاہدہ سرکوزی کی مرضی کے بھی خلاف تھا۔ اس لئے پاکستان سے معاہدہ سرکوزی کے دباﺅ پر نہیں کیا گیا۔ فرانسیسی حکومت کی سابق خاتون اہلکار پیٹریشیا لیپ لاٹ نے اس بات کی تردید بھی کی کہ سرکوزی نے کمیشن لینے کے لئے لکسمبرگ ہائین نامی کمپنی تشکیل دی تھی۔ سابق اہلکار کے مطابق فرانسیسی وزارت بجٹ پاکستان سے آگسٹا آبدوزوں کے معاہدے کے حق میں نہیں تھی۔