پولیو سے آگاہی کیلئے عالمی اسلامی کانفرنس کل مصر میں ہو گی، پاکستان کی شرکت مشکوک

پولیو سے آگاہی کیلئے عالمی اسلامی کانفرنس کل مصر میں ہو گی، پاکستان کی شرکت مشکوک

قاہرہ (نوائے وقت رپورٹ) پولیو سے آگاہی کیلئے بین الاقوامی پولیو کانفرنس طلب کر لی گئی۔ تین روزہ کانفرنس کل 4مارچ کو مصر کے شہر شرم الشیخ میں ہو گی۔ حکومت پاکستان کی پولیو کانفرنس میں نمائندگی مشکوک ہے۔ پولیو کانفرنس میں سعودی عرب، افغانستان، نائیجریا اور سوڈان کے علماءشریک ہوں گے۔ کانفرنس میں پولیو ٹیموں پر حملے روکنے کے لئے مشاورت کی جائے گی۔