پاسپورٹ گم ‘ عمرہ ادائیگی کیلئے 22 پاکستانی سعودی عرب میں پھنس گئے

جدہ(آن لائن) عمرہ کی ادائیگی کیلئے 22 پاکستانی سعودی عرب میں پھنس گئے‘ ٹریول ایجنٹ نے پاسپورٹ گم کردئیے۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق سعودی عرب میں ٹریول ایجنٹ کے ذریعے عمرہ کی ادائیگی کیلئے سعودی عرب جانے والے متاثرہ شخص یاسین عظیم نے نجی ٹی وی کو بتایا کہ وہ ٹریول ایجنٹ کے ذریعے 7 فروری کو سعودی عرب گئے تھے ۔