مسلمان ہوں، سکھ یا ہندو، بھارت کا ہر طبقہ مایوسی کا شکار ہے: برطانوی میڈیا

مسلمان ہوں، سکھ یا ہندو، بھارت کا ہر طبقہ مایوسی کا شکار ہے: برطانوی میڈیا

لندن/ نئی دہلی (اے پی اے) برطانوی میڈیا کے مطابق مسلمان ہوں ،سکھ ہوں یا خود ہندو بھارت کا ہر طبقہ مایوسی اور نا امیدی کا شکار ہے ، سابق بھارتی وزیر اعظم واجپائی کے دور حکومت میںکی جانے والی اقتصادی اصلاحات نے دنیا کو باور کرایا تھا کہ اکیسویں صدی بھارت کی صدی ہو گی تاہم موجودہ حکومت کی سست روی سے آزاد بھارت کے تمام خواب بکھر گئے ،پچھلے 4 برس سے مہنگائی عام لوگوں کی کمر تو ڑ چکی ہے۔ معیشت اس وقت تیزی سے زوال پر ہے۔ ترقی کی رفتار اسی سطح پر آگئی ہے جس پر وہ پندرہ برس پہلے تھی۔ مکانوں کے دام آسمان چھو رہے ہیں، سود کی شرح دنیا کی سب سے اونچی شرحوں میں ہے۔ بنیکوں سے قرض لینے کا حجم ایک برس میں ایک چوتھائی نیچے آ گیا ہے۔ لاکھوں تعمیر شدہ مکان خریداروں کے انتظار میں پڑے ہوئے ہیں۔جس وقت وزیر خزانہ پی چدمبرم بجٹ پیش کررہے تھے۔عام بھارتیوں کا یہی کہنا ہے کہ ہم کل بھی غریب تھے اور آج بھی غریب ہیں۔