فحاشی کو فروغ دےنے پر سعودی وزیرلیبرکوموت کی بددعا

ریاض(این این آئی) سعودی عرب میں خواتین کےلئے روزگار کی گنجائش نکالنے والے وزیر لیبر کو بددعا دی گئی ہے کہ وہ کینسر میں مبتلا ہوکر موت کا شکار ہوجائیں، جس طرح پچھلے وزیر لیبر کینسر میں مبتلا ہوکر وفات پاگئے تھے۔ عرب میڈیا کی رپورٹ کے مطابق 200مذہبی شخصیات نے سعودی وزیر لیبر عبدالفاکح پر الزام عائد کیا کہ وہ ملک کو مغربی کلچر کے رنگ میں رنگنے کی کوشش کررہے ہیں، ان مذہبی شخصیات کا مطالبہ تھا کہ خواتین کے زیر جامہ ملبوسات کی دکانوں پر خواتین کے کام کرنے پر ایک ماہ کے اندر اندر پابندی لگائی جائے ۔