فجی کے عسکریت پسندوں کی تحریک طالبان میں شمولیت کی تحقیقات شروع

سووا (اے ایف پی) فجی کے عسکریت پسندوں کی تحریک طالبان میں شمولیت کی رپورٹس پر فوجی پولیس نے انٹر پول کیساتھ ملک کر تحقیقات شروع کر دیں۔ فجی مسلم لیگ نے ان الزامات کی سختی سے تردید کی ہے جبکہ ڈائریکٹر پولیس کریمنل انوسٹی گیشن ڈیپارٹمنٹ کا کہنا تھا کہ ہم اس معاملے کو سنجیدگی سے لے رہے ہیں۔ فجین کا طالبان کے ساتھ شامل ہونا بڑا جرم تصور ہو گا۔ پاکستان میں ترجمان طالبان نے تقریباً ایک ماہ قبل یہاں کہا تھا کہ ہم فجی میں شامل ہونے والے چند لوگوں کو خوش آمدید کہتے ہیں۔ صدرفجی مسلم لیگ نے کہا ہے کہ اسلامک تعلیمات حاصل کرنے کے لئے کچھ فجی کے مسلمان پاکستان گئے تھے سمجھ نہیں آتا کہ طالبان نے اس قسم کا دعویٰ کیوں کیا ؟