شام کے مسئلے کا سیاسی حل پہلی ترجیح ہے‘ لوگوں کی زندگیاں بچاناچاہتے ہیں: جان کیری

شام کے مسئلے کا سیاسی حل پہلی ترجیح ہے‘ لوگوں کی زندگیاں بچاناچاہتے ہیں: جان کیری

دمشق، واشنگٹن (نیوز ایجنسیاں+ بی بی سی) ایرانی وزیر خارجہ کا بشارا الاسد کے 2014ءکے صدارتی الیکشن میں حصہ لیں گے ۔ نیو یارک ٹائمز کے مطابق امریکہ شامی باغیوں کو خفیہ طور پر تربیت دے رہا ہے دریں اثناءیورپی یونین نے کہا ہے وہ شام پر عائد پابندیوں پر نظرثانی کریگی۔ شام اور ایران نے امریکہ کی جانب سے باغیوں کو امداد فراہمی کے اعلان کی مذمت کی ہے ادھر شام سے فائر ہونے والا گولہ گولاما کی پہاڑیوں میں گرا ہے نقصان نہیں ہوا۔امریکہ کے وزیر خارجہ جان کیری نے کہا ہے کہ امریکہ اور ترکی جو نیٹو کے اتحادی ممالک ہیں کے مابین شام کے معصوم شہریوں کی تکالیف کو ختم کرنے پر اتفاق ہے انہوں نے یہ بات انقرہ میں ترک وزیر خارجہ احمد داوتگلو کے ساتھ پریس کانفرنس میں کہی انہوں نے کہا کہ دونوں ممالک سمجھتے ہیں کہ شام کے مسئلے کا سیاسی حل پہلی ترجیح ہے ہم زندگیاں بچانا چاہتے ہیں اور لوگوں کو ایک مسلسل لڑائی میں گھیرا ہوا نہیں دیکھنا چاہتے۔