دہشت گردوں کو پناہ دینے پر تحقیقاتی کمشن بنایا جائے: رحمان ملک کا عدلیہ سے مطالبہ

دہشت گردوں کو پناہ دینے پر تحقیقاتی کمشن بنایا جائے: رحمان ملک کا عدلیہ سے مطالبہ

لندن (اے پی اے ) وزیر داخلہ رحمن ملک نے عدلیہ سے مطالبہ کیا ہے کہ دہشت گردوں کوپنجاب میں پناہ دینے پرتحقیقاتی کمیشن بنایا جائے۔ دہشت گرد کارروائیوں کے بعد پنجاب میں پناہ لیتے رہے ہیں۔لندن میں میڈیا سے گفتگو میں رحمن ملک نے کہا کہ کالعدم لشکر جھنگوی اور کالعدم تحریک طالبان کے درمیان تعلقات ہیں اور وہ ملکر دہشت گردی کی کارروائیاں کرتے ہیں۔