جلال آباد میں آپریشن‘ متعدد طالبان گرفتار‘ اسلحہ برآمد کرنے کا دعویٰ

کابل (اے ایف پی) افغان صوبے جلال آباد میں نیٹو اور مقامی سکیورٹی فورسز نے دوران آپریشن متعدد طالبان کو گرفتار کر کے اسلحہ برآمدگی کا دعویٰ کیا ہے۔ ایساف کے ترجمان نے بتایا جنگجو¶ں کو گرفتار کرنے کے بعد جلال آباد پولیس ہیڈکوارٹرز منتقل کر دیا۔ 2014ءمیں نیٹو کے ممکنہ انخلا کی تاریخ قریب آنے پر ایسی کارروائیاں بھی تیز ہو گئیں۔