بنگلہ دیش: مزید 3 جاں بحق ‘ ایک مندر اور ہندوﺅں کے کئی گھر نذر آتش ‘ ترکی میں سفیر کی طلبی‘ شدید احتجا ج

بنگلہ دیش: مزید 3 جاں بحق ‘ ایک مندر اور ہندوﺅں کے کئی گھر نذر آتش ‘ ترکی میں سفیر کی طلبی‘ شدید احتجا ج

ڈھاکہ + انقرہ + واشنگٹن (نمائندہ خصوصی + نیوز ایجنسیاں) بنگلہ دیش میں ہنگامے اور مظاہرے جاری ہیں۔ رہنما کو سزا کے خلاف جماعت اسلامی کے کارکنوں اور ہزاروں طلبا نے سڑک بلاک کر دی۔ جسے کھلوانے کے لئے پولیس نے فائرنگ کی، مزید 3 کارکن جاںبحق اور پولیس اہلکاروں سمیت 10 زخمی ہو گئے۔ 4 روز میں جاںبحق افراد کی تعداد 56 ہو گئی۔ ادھر جماعت اسلامی کے رہنماﺅں کے خلاف انتقامی کارروائیوں پر ترک حکومت نے بنگلہ دیشی سفیر کو طلب کر کے شدید احتجاج کیا۔ دریں اثنا امریکہ اور اقوام متحدہ نے بنگلہ دیش میں تشدد پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے شہریوں سے پرامن احتجاج کی اپیل کی ہے۔ اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل بان کی مون نے بنگلہ دیش میں مظاہرین کی ہلاکتوں پرتشویش کااظہار کرتے ہوئے حکام کو فوری امن بحال کرنے کی تاکید کی ہے۔ جانی نقصان پر اظہار افسوس کیا ہے۔ حکومت کے حامیوں اور جماعت اسلامی کے کارکنوں نے ایک دوسرے پر پتھروں اور لاٹھیوں سے حملے کئے جس سے متعدد افراد زخمی بھی ہو گئے۔ کئی مقامات پر پولیس اور جماعت اسلامی کے حامیوں کے درمیان بھی جھڑپیں ہوئیں۔ پولیس نے 6000 افراد کے خلاف مقدمات درج کر لئے ہیں۔ ایک مندر اور ہندوﺅں کے کئی گھر جلا دیئے۔