امریکہ کے نومنتخب صدرڈونلڈ ٹرمپ کے حامی تین ریاستوں میں ووٹوں کی دوبارہ گنتی کو روکنے کے لیے قانونی چارہ جوئی کر رہے ہیں۔انتخاب میں گرین پارٹی کی صدارتی امیدوار جل سٹین نے ریاست وسکونسن، پنسلوانیا اور مشی گن میں ووٹوں کی دوبارہ گنتی کی درخواست کی ہے اور اس کو روکنے کے لیے قانونی درخواستیں دائر کی ہیں۔جل سٹین کا کہنا ہے کہ ان کی مہم میں توجہ امریکہ کے ووٹنگ نظام کی ایمانداری کو یقینی بنانا ہے۔انھوں نے اس کے ساتھ سوال بھی کیا کہ کیوں ڈونلڈ ٹرمپ دوبارہ گنتی سے خوفزدہ ہیں کیونکہ اگر گنتی دوبارہ ہو بھی جاتی ہے تو اس بات کا امکان نہیں کہ انتخاب کے نتائج کو تبدیل کر دیا جائے گا۔گزشتہ روز مشی گن میں رپبلکن کے اٹارنی جنرل بل شیوٹی نے سپریم کورٹ میں ایک درخواست جمع کرائی کہ ریاست میں ممکنہ ووٹوں کی دوبارہ گنتی کو روک دیا جائے۔اٹارنی جنرل بل شیوٹی نے کہا ہے کہ ووٹوں کی دوبارہ گنتی سے ٹیکس ادا کرنے والوں کے لاکھوں ڈالرز خرچ ہوں گے تاہم جل سٹین نے گنتی کو روکنے کے لیے سپریم کورٹ جانے کے اقدام کو شرمناک کوشش قرار دیتے ہوئے اسے جمہوریت کو کمزور کرنے کا اقدام قرار دیا ہے۔اس سے پہلے نومنتخب صدر کی ٹیم نے مشی گن کے الیکشن بورڈ میں 48 لاکھ ووٹوں کی دوبارہ گنتی کو روکنے کی درخواست جمع کرائی تھی۔مشی گن سے ٹرمپ دس ہزار سات سو ووٹوں سے جیت گئے تھے۔ نومنتخب صدر کے وکلا نے دلیل دی ہے کہ جل سٹین مشی گن میں ووٹوں کی دوبارہ گنتی نہیں کرا سکتی کیونکہ ریاست سے انھیں صرف ایک فیصد ووٹ حاصل ہوئے تھے۔مشی گن کے الیکشن بورڈ میں ٹرمپ کی درخواست پر ووٹ کرنے کے نتیجے میں ڈیڈ لاک پیدا ہو گیا ہے اور اگر قانونی مداخلت نہیں ہوتی تو ریاست میں منگل یا بدھ کو ووٹوں کی دوبارہ گنتی شروع ہو جائے گی۔ریاست وسکونسن کے الیکشن کمیشن میں گرین پارٹی کی صدارتی امیدوار جل سٹین نے ووٹوں کی دوبارہ گنتی کی درخواست جمع کرائی تھی اور اس پر جمعرات کو ووٹوں کی دوبارہ گنتی شروع ہونے کے چند گھنٹے بعد ہی ڈونلڈ ٹرمپ کے حامیوں اور ایک ووٹر رونلڈ جانسن نے درخواست جمع کرائی تھی جس میں گنتی کو روکنے کی استدعا کی گئی تھی۔وسکونسن میں ٹرمپ کو اپنی حریف صدارتی امیدوار ہلیری پر صرف ایک فیصد ووٹوں سے کامیابی حاصل ہوئی تھی۔نومنتخب صدر کے وکلا نے پنسلوانیا میں جل سٹینکی درخواست پر ووٹوں کی دوبارہ گنتی کا عمل روکنے کے لیے درخواست جمع کرائی ہے۔فیڈرل قوانین کے تحت ریاستوں کے پاس تنازعات کو حل کرنے کے لیے 13 دسمبر تک کا وقت ہے۔ووٹوں کی دوبارہ گنتی پر ٹرمپ کر حریف امیدوار ہلیری کلنٹن کی جانب سے کوئی بیان یا ردعمل سامنے نہیں آیا ہے۔
پنجاب حکومت نے پیر کو چھٹی کا اعلان کر دیا
Mar 28, 2024 | 17:38