انڈونیشیا : غداری کے الزام میں سابق وزیر، فوجی افسروں سمیت 10 افراد گرفتار
جکارتہ(آن لائن) انڈونیشیا کی پولیس نے غداری کی کوششوں کے الزامات میں سماجی کارکنوں سابق وزیر اور فوجی افسران سمیت دس افراد کوگرفتار کرلیا ۔ غیر ملکی خبررساں ادارے کے مطابق ان افراد سے پولیس کے موبائل بریگیڈ ہیڈکوارٹروں میں تحقیقات کی جارہی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ گرفتار کئے جانیوالوں میں رائنا سارو پیائیت سری بیناتنگ پامپو نکاس ریٹائرڈ فوجی جنرل کیولان زین، سابق وزیر ریفصال رامدئی، راک سٹار دھائی احمد اور دیرگ شامل ہیں۔