کوہلو : لیویز کی کارروائی، اسلحہ کی بڑی کھیپ برآمد، دہشت گرد فرار
کوہلو(آئی این پی )لیویز نے بلوچستان کے ضلع کوہلو میں کارروائی کر کے بھاری مقدا ر میں اسلحہ برآمد کرلیا۔ لیویز نے ضلع کوہلو میں ماوند کے علاقے سفید نکڑی میں مصدقہ اطلاع پر کارروائی کر کےاسلحے کی بڑی کھیپ پکڑ لی جبکہ دہشت گردفرار ہو گئے۔ لیویز ذرائع کا کہنا تھا برآمد کئے جانے والے اسلحہ میں 9 راکٹ لانچر، مارٹر گولہ، 10 ہینڈ گرنیڈ، سیٹلائٹ فون اور اینٹی ائر کرافٹ گن کی گولیوں سمیت 1760 راو¿نڈز شامل ہیں جبکہ ملزموں کی گرفتاریوں کے لئے مختلف مقامات پر چھاپہ مار کارروائیاں شروع کر دی گئیں۔