تھر : خوراک کی کمی اور دیگر امراض سے ایک ماہ میں 43بچے انتقال کرگئے
تھر (صباح نیوز)تھر کے صحرا میں غذائیت کی کمی اور دیگر امراض کے باعث گزشتہ ماہ 43اور رواں سال 442بچے انتقال کرچکے ہیں ۔محکمہ صحت تھر کے مطابق نومبر میں ضلع کے سرکاری ہسپتالوں میں 43 بچے انتقال کرگئے جبکہ 11ماہ میں یہ تعداد 442 ہے۔ انتقال کرنے والے تمام بچوں کی عمریں 5 سال سے کم جبکہ اکثریت نوزائیدہ ہے۔ رواں سال 670بچے ایسے بھی ہیں، جنہیں تشویشناک حالت میں کراچی و حیدرآباد کے ہسپتالوں میں علاج کے لئے منتقل کیا گیا۔