مودی کی غلط پالیسیوں سے بھارت عالمی سطح پر تنہا ہو رہا ہے: ملائم سنگھ یادیو
نئی دہلی (نیٹ نیوز) بھارت کے سابق وزیر دفاع ملائم سنگھ یادیو نے کہا ہے کہ مودی سرکار کی غلط پالیسیوں کی وجہ سے بھارت عالمی سطح پر تنہائی کا شکار ہو رہا ہے۔ بھارت میں عوام کو اتنا پریشان کبھی نہیں دیکھا۔انہوں نے اپنی رہائشگاہ پر صحافیوں سے گفتگو میں مزید کہا کہ کرنسی نوٹ بندی کے معاملہ نے سو سے زائد افراد کی جان لے لی۔ یہ بھارتی عوام کے لئے لمحہ فکریہ ہے ملائم سنگھ نے پارٹی کی جانب سے مودی سرکار کے مستعفی ہونے بارے پارٹی اجلاس میں کہا ہے کہ مودی سے استعفیٰ کا مطالبہ کرنے جارہے ہیں۔ ایک سوال پر ان کا کہنا تھاکہ پاکستان بھارت کے درمیان تناﺅ کے ذمہ دار مودی ہیں۔ بھارت کے عوام امن چاہتے ہیں۔ دنگا فساد کے ہم حامی نہیں۔ بھارت میں مودی نے وہ کچھ کردیا جس کا تصور ملک کے دشمن بھی نہیں کریں گے۔ انہوں نے مزیدکہا کہ مودی نے جو ا?گ لگائی ہے اس میں وہ خود جلے گا البتہ ہماری پارٹی نے ملک بھر میں مودی کے خلاف آنے کا فیصلہ کرلیا ہے۔ ایک سوال کے جواب میںانہوںنے کہا کہ دہلی اسلام آباد کے رابطے بند نہیں ہونے چاہئیں۔ رابطے بڑھنے میں فائدہ ہے۔
ملائم سنگھ یادیو