بھارتی ساختہ تیجا طیارے کھٹارہ نکلے، بحریہ نے شکریہ کے ساتھ واپس کردیئے
نئی دہلی (نیوز ڈیسک) نکمے بھارتی سائنسدانوں کے تیار کردہ ’’تیجا طیارے‘‘ بھی کھٹارہ نکلے۔ بھارتی بحریہ نے انہیں قبول کرنے سے انکار کرتے ہوئے واپس کردیئے۔ واضح رہے کہ بھارتی بحریہ کیلئے ہندوستان ایروناٹکس لمیٹڈ اور ایروناٹک ڈویلپمنٹ ایجنسی اور ڈی آر ڈی او یعنی ڈیفنس ریسرچ ڈویلپمنٹ آرگنائزیشن نے ملکر تیجا طیارے تیار کئے تھے مگر بھارتی بحریہ کے سربراہ ایڈمرل سنیل لامبا نے اس حوالے سے واضح کردیا کہ تیجا طیارے مطلوبہ وزن سے خاصے بھاری ہیں۔ بحریہ کو ہلکے طیاروں کی ضرورت ہے۔ تیجا طیارے موجودہ وزن کے ساتھ نہیں اڑ سکتے۔