چین : فیکٹری میں خوفناک دھماکہ‘ 72 افراد ہلاک‘ 120 سے زائد زخمی

چین : فیکٹری میں خوفناک دھماکہ‘ 72 افراد ہلاک‘ 120 سے زائد زخمی

بیجنگ(این این آئی)چین  میں ایک فیکٹری میں  دھماکے میں72افراد ہلاک اور120 سے  زائدزخمی ہوگئے ، صنعتی صوبے جیانگسو کے کنشان شہر کی ایک فیکٹری میں دھماکہ ہوا  ا۔مقامی لوگوں کا کہنا تھا کہ دھماکے کے وقت وہاں 200 سے زیادہ افراد موجود تھے۔ اس فیکٹری میں دھات کا کام ہوتا تھا ۔ زخمیوں کو طبی سہولیات فراہم کی جا رہی ہیں۔ کئی لوگوں کو جلے ہوئے کپڑوں میں فیکٹری کے باہر بیٹھے دیکھا گیا ۔زخمیوں میں سے متعدد کی حالت تشویش ناک ہے جس سے ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ہے۔ حکام نے تحقیقات کا حکم دیدیا ہے۔