لیبیا:بن غازی میں جھڑپیں جاری مزید 31 افراد ہلاک ‘ تیونس نے سرحد بند کر دی

لیبیا:بن غازی میں جھڑپیں جاری مزید 31 افراد ہلاک    ‘ تیونس نے سرحد بند کر دی

بن غازی ،اسلام آباد(اے پی اے) لیبیا کے شہر بن غازی میں جاری لڑائی کے دوران مزید 31 افراد ہلاک ہوگئے جبکہ انصار الشریعہ نے علاقے میں اسلامی امارت کا اعلان کردیا ہے۔  ادھر تیونس نے سرحد بند کر دی۔غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق  لیبیا کے اہم شہر بن غازی میں حریف عسکری گروپوں کے مابین بدترین لڑائی جاری ہے۔ اس دوران دونوں اطراف سے جدید اسلحہ استعمال کیا جا رہا ہے، دوسری طرف لیبیا کی اسلامی عسکریت پسند گروپ انصار الشریعہ نے بن غازی شہر پر قبضے کے اعلان کے ساتھ ہی شہر میں اسلامی امارت کے قیام کا اعلان کر دیا ہے۔ لیبیا کے ایک سابق فوجی جنرل خلیفہ حفتر نے اس گروپ کے دعوے کی تردید کی ہے۔ 
لیبیا