لندن :اسرائیلی جارحیت کی شدید حمایت کرنے پر بی بی سی کیخلاف لاکھوں افراد کا احتجاج

لندن :اسرائیلی جارحیت کی شدید حمایت کرنے پر بی بی سی کیخلاف لاکھوں افراد کا احتجاج

لندن(این این آئی)اسرائیل کی غزہ جارحیت پر شدید حمایت کے خلاف لندن میں لاکھوں لوگوں نے برطانوی نشریاتی ادارے بی بی سی کے خلاف احتجاج کیا،میڈیارپورٹس کے مطابق مظاہرین کی بڑی تعداد نے بی بی سی لندن میں قائم مرکزی دفاتر کے باہر احتجاج کیا۔ فلسطینیوں کے ساتھ یکجہتی کا رجحان رکھنے والے شکایت کنندگان کا کہنا تھا کہ بی بی سی کی غزہ پر رپورٹس توازن سے عاری ہیںاور سیاق و سباق کے بغیر ہیں۔ 14000 افراد نے آن لائن ایک پٹیشن بھی دائر کی ہے س اپیل پر مبنی ہے کہ غزہ پر مسلط کی گئی جنگ کے حوالے سے  کوریج  بہتر کریں۔بی بی سی نے شام چھ بجے کے اپنے نیوز بلیٹن میں اسرائیل پر الزام عائد کرنے سے خود کو روکے رکھا، اس واقعے میں کم از کم 15 فلسطینیوں کی شہادت ہوئی تھی۔ جبالیہ میں بی بی سی کے نمائندہ نے بہت آہستگی سے کہا اب ایک نئی بحث شروع ہو سکتی ہے کہ اس واقعے کا ذمہ دار کون ہے۔بعد ازاں شام سات بجے چینل فور کے بلیٹن میں کھلے انداز میں کہا گیا کہ اسرائیل نے اقوام متحدہ کے زیر انتظام لڑکیوں کے سکول پر حملہ کیا ہے، جس کے بعد امکان ہے کہ اس پر جنگی جرائم کے تحت مقدمہ چلا یا جا سکے گا،بی بی سی نے ایک قدم اور اٹھایا اور اسرائیلی فوج کے ترجمان کرنل پیٹر لرنر کا انٹرویو کیا، اس سے پہلے 15 سیکنڈ کے لئے سکول پر حملے پر مبنی رپورٹ پیش کی تاہم اہم ترین حیثیت اسرائیلی فوجی ترجمان کے انٹرویو کو ہی دی۔
بی بی سی /احتجاج