عراق اور افغانستان کی جنگیں ناکام رہیں: 75 فیصد امریکیوں کی رائے

بغداد(آن لائن)نیوز ایجنسی ایسوسی ایٹڈ پریس کی طرف سے امریکہ میں کرائے جانے والے ایک تازہ سروے میںیہ بات سامنے آئی ہے کہ افغانستان اور عراق میں امریکی عسکری کارروائیوں کو ہر چار میں سے تین امریکی شہری ’ناکامی‘ سے تعبیر کرتے ہیں۔ امریکی شہریوں کا کہنا ہے کہ تاریخ میں امریکہ کی افغانستان اور عراق کی جنگوں کو مکمل طور پر ناکام کارروائیوں کے طور پر دیکھا جائے گا اور تقریباً اتنے ہی شہریوں کا کہنا ہے کہ ان دونوں ممالک سے انخلاء  کا فیصلہ درست تھا۔