بھارتی میڈیا کا کولمبو میں پاکستانی سفیر کیخلاف پروپیگنڈا بے بنیاد ہے: پریس اتاشی

کولمبو(آن لائن )پاکستان نے کولمبو میں اپنے ہائی کمیشن میں تعینات پاکستانی سفیر کی دہشتگردی کے منصوبے میں مبینہ طور پر ملوث ہونے سے متعلق بھارتی ذرائع ابلاغ کی اطلاعات کو بے بنیاد قراردیتے ہوئے اسے پاکستان اور سری لنکا کے درمیان تعلقات خراب کرنے کی سازش قراردیاہے۔ سرکاری ریڈیو کو انٹرویو میںکولمبو میںپاکستانی ہائی کمشن کے پریس اتاشی دائود احتشام نے کہا کہ بھارتی ذرائع ابلاغ کی یہ اطلاعات پاکستان کے خلاف جاری اس پروپیگنڈا کا حصہ ہیں جس کے ذریعے وہ پاکستان کے مثبت تشخص کو نقصان پہنچانا چاہتا ہے۔
بھارتی میڈیا گزشتہ ایک ہفتے سے گمنام بھارتی خفیہ اداروں کے حوالے سے یہ گمراہ کن پروپیگنڈاپھیلا رہا ہے کہ کولمبو میں موجودپاکستانی سفیر کے سری لنکا کے تامل باغیوں کے ساتھ رابطے ہیں جو چنائے اور بنگلور میں دہشتگردی کے منصوبے کی تیاری میں مبینہ طور پر ملوث ہے۔
پریس اتاشی