یمن کے صوبے سدا میں بھی لڑائی ایک خاندان کے 8 افراد قتل

صنعا(نوائے وقت رپورٹ) یمن کے صوبہ سدا میں گذشتہ روز شدید لڑائی کے دوران ایک خاندان کے 8 افراد کو گولیاں مار کر قتل کردیا گیا تاہم یہ پتہ نہیں چلا کہ قتل ہونیوالے افراد مقامی تھے یا غیر ملکی، ان کی نعشیں گھر سے برآمد ہوئیں۔