مقبوضہ فلسطینی علاقوں میں یہودی بستی کی منظوری دیدی گئی

بیت المقدس ( صباح نیوز+اے پی پی)ایک اسرائیلی کمیٹی نے مقبوضہ فسلطینی علاقوں میں اب تک کے سب سے بڑے آبادکاری پراجیکٹ کی منظوری دے دی ہے۔ غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق اسرائیلی ترجمان نے کہا ہے کہ اس منصوبے کے تحت 2200 گھر تعمیر کیے جائیں گے اور یہ 1967 کے بعد سے اپنی نوعیت کا سب سے بڑا منصوبہ ہے۔  یروشلم کی مقامی منصوبہ بندی کمیٹی کی طرف سے اس کی منظوری ستمبر 2014 میں دی گئی تھی۔منظوری پر اسرائیلی کابینہ میں کچھ دنوں سے بحث جاری تھی تاہم گزشتہ روز مقبوضہ یروشلم سے اسرائیلی حکام کی جانب سے ایک بیان جاری ہوا جس میں اسرائیلی وزارت داخلہ کی ڈسٹرکٹ کمیٹی نے بھی اس منصوبے کی منظوری دے دی۔