سعودی عرب ‘دبئی میں ریت کا طوفان:پروازیں متاثر،شہری محصور

سعودی عرب ‘دبئی میں ریت کا طوفان:پروازیں متاثر،شہری محصور

دبئی (آن لائن+ اے ایف پی ) سعودی عرب ‘ دبئی میں شدید گرد اور ریت کے طوفان سے نظام زندگی مفلوج ہو کر رہی گئی، متعدد شہروں میں پروازوں کا شیڈول متاثر، لوگوں گھروں میں محصور ہو کر رہ گئے۔ غیر ملکی خبررساں ادارے کے مطابق جمعرات کے روز دبئی میں ریت اور مٹی کے طوفان سے حد نگاہ 200 سے 300 میٹر تک رہ گئی جبکہ طوفان سے نظام زندگی بری طرح مفلوج ہو کر رہ گئی، دبئی اور ابوظہبی میں پروازوں کے شیڈول تبدیل کر دیئے گئے جبکہ ٹرینوں کی آمدورفت کو بھی روک دیا گیا، سڑکوں پر گاڑیوں روانگی بھی روک دی گئی، شدیدطوفان سے سکول ،دفاتر کو بھی بند کر دیا گیا، دبئی کے محکمہ موسمیات کے مطابق ریت کے طوفان اور شدید ہ وائوں کی وجہ سے سمندر میں طغیانی آگئی ہے جس سے قریبی علاقوں میں شہریوں کو ہائی الرٹ جاری کر دیا گیا ہے۔سعودی عرب کے بعض علاقوں میں سکول بند اور جہاز لنگر انداز کر دیئے گئے۔ شاہ عبدالعزیز بندرگاہ پر سرگرمیاں معطل ہو گئیں ۔