راجستھان میں اونٹ ذبح کرنے پر بھی پابندی

راجستھان میں اونٹ  ذبح کرنے پر بھی پابندی

نئی دہلی (اے پی پی)  بھارت کی ریاست راجستھان میں اونٹ کے ذبح کرنے پربھی پابندی عائد کر دی گئی۔ بھارتی خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق بھارت میں گائے کے ذبح کرنے اور اس کا گوشت کھانے کی پابندی کے بعد ریاست راجستھان میں اونٹ کے ذبح کرنے اور اس کا گوشت کھانے پربھی پابندی عائد کردی گئی ہے۔ راجستھانی حکام کے مطابق پابندی کے ساتھ ساتھ اونٹ کی برآمد پربھی پابندی ہوگی۔